برطانوی سیاحوں کی حیرت انگیز طور پر ترکی میں سیاحت کو ترجیح

اِشلر نے کہا کہ  کوویڈ 19 کی وبا کے باوجود مقامی  اور غیر ملکی  سیاح  بحیرہ روم اور  بحیرہ ایجین  کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر    موسم خزاں کی چھٹیاں گزار رہے ہیں

1497253
برطانوی سیاحوں کی حیرت انگیز طور پر  ترکی میں سیاحت کو ترجیح

ترکی ہوٹلز  فیڈریشن کے نائب صدر مہمت اِشلر  نے کہا ہے کہ   یورپ میں کوویڈ 19 کیس میں اضافہ  کی وجہ سے   برطانوی سیاح  موسم خزاں میں تعطیلات ترکی  میں گزارنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

اِشلر نے کہا کہ  کوویڈ 19 کی وبا کے باوجود مقامی  اور غیر ملکی  سیاح  بحیرہ روم اور  بحیرہ ایجین  کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر    موسم خزاں کی چھٹیاں گزار رہے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ ترکی میں موسم  خزاں  میں  متوقع سے زیادہ سیاحوں  کی آمد دیکھی جا رہی ہے۔  اس سال 16 ملین سیاح اور 11 بلین ڈالر کے محصولات کا ہدف ہے جسے یقینی طور پر  حاصل کرلیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ہزاروں روسی سیاح انطالیہ تشریف لائے ہیں اور مزید بڑی تعداد میں روسی سیاح انطالیہ آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ترکی آنے والے  سیاحوں میں  برطانوی سیاح  بڑی تعداد میں موجود ہیں  جو ہمارے لیے حیرت انگیز  ہے  کیونکہ  برطانوی سیاحوں کو اسپین میں بڑی دلچسپی تھی۔ اسپین نے اپنی سرحدیں بند کردیں۔ صحت کے انفراسٹرکچر اور حکومت کے فیصلے کی وجہ سے انہوں نے سنگین غلطیاں کیںجس کی وجہ سے برطانوی سیاحوں نے ترکی کا رخ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسپین ، اٹلی ، کروشیا نے جانے والے سیاحوں  ترکی کا رخ اختیار کیا ہے جبکہ یونان میں صحت کے بہتر انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث  سیاحوں نے یونان پر ترکی کو ترجیح دیا ہے۔

اب بڑی تعداد میں برطانوی  سیاح ترکی کو ترجیح دے رہے ہیں کیونکہ ترکی کا  صحت کا بنیادی ڈھانچہ بہت مضبوط ہے۔



متعللقہ خبریں