ترکی میں حماس اور فتح تحریک کے درمیان عام انتخابات سے متعلق مذاکرات

ریڈیو "وائس آف فلسطین" (پی ایل او) سے ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل  اوریقات نے کہا کہ"ترکی میں منعقدہ اجلاس میں فتح تحریک اور حماس نے فلسطین میں انتخابات کروانے پر توجہ دی ہے

1496509
ترکی میں  حماس اور فتح تحریک کے درمیان عام انتخابات سے متعلق مذاکرات

 تنظیمِ آزادی فلسطین  (پی ایل او) کے ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل صائب اوریقات نے کہا ہے کہ  ترکی میں منعقدہ اجلاس میں حماس اور فتح تحریک  نے فلسطین میں ہونے والے عام انتخابات پر توجہ دی جارہی ہے۔

ریڈیو "وائس آف فلسطین" (پی ایل او) سے ایگزیکٹو کونسل کے سکریٹری جنرل  اوریقات نے کہا کہ"ترکی میں منعقدہ اجلاس میں فتح تحریک اور حماس نے فلسطین میں انتخابات کروانے پر توجہ دی ہے۔

اوریقات نے بیان کیا کہ فتح فلسطین میں عام انتخابات کے انعقاد کے لئے حماس کے وفد کی منظوری سے فتح  وفد  دریائے ارد کے  مغربی کنارے لوٹ آئے گا۔

اوریقات نے کہا کہ جیسے ہی حماس کی منظوری مل جائے گی ، مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں انتخابات کی تاریخ کا تعین کرنے کے لئے ایک صدارتی فرمان جاری کیا جائے گا  اور اس وقت   عام  انتخابات اور فلسطینی عوام کی رائے کو اہمیت دی جا رہی ہے۔

اس  موضوع کے بارے  میں  حماس کی طرف سے ابھی تک  کوئی بیان  جاری نہیں کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز ترکی میں ، حماس کے وفد  اور  فتح  تحریک  کے  وفد کے مابین مذاکرات  کا آغاز  ہوا تھا۔

فلسطین میں آخری عام انتخابات 2006  میں ہوئے  تھے  ، اور حماس نے یہ انتخاب جیت لیے تھے  جبکہ محمود عباس نے 2005 میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔



متعللقہ خبریں