جنرل اسمبلی میں صدر ایردو ان کے کشمیری عوام کیلئے ایک مرتبہ پھر آوازبلندکرنے پرمشکور ہیں: عمران خان

آج (بدھ) ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ترکی کی غیرمتزلزل حمایت حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کے لئے بلندحوصلے کاایک ذریعہ ہے

1495728
جنرل اسمبلی میں صدر ایردو ان کے کشمیری عوام کیلئے ایک مرتبہ پھر آوازبلندکرنے پرمشکور ہیں: عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ترک صدر رجب طیب ایردوان کے خطاب کے دوران کشمیری عوام کے حقوق کے لئے ایک مرتبہ پھر آوازبلندکرنے پران کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے۔

آج (بدھ) ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ترکی کی غیرمتزلزل حمایت حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہدمیں مصروف کشمیریوں کے لئے بلندحوصلے کاایک ذریعہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کے خطاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ترکی کی غیر متزلزل حمایت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے لیے طاقت کا ذریعہ ہے۔



متعللقہ خبریں