صدر یردوان آج جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یوروپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کریں گے

صدر ایردوان کی اس ویڈیو  کانفرنس میں  ترکی  کے مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے کو  مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے کے  حق میں ہونے سے آگاہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے

1495134
صدر یردوان آج جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یوروپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشیل سے ملاقات کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان آج جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور یوروپی یونین (EU) کونسل کے صدر چارلس مشیل کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کریں گے۔

صدر ایردوان کی اس ویڈیو  کانفرنس میں  ترکی  کے مشرقی بحیرہ روم کے مسئلے کو  مذاکرات کے ذریعے  حل کرنے کے  حق میں ہونے سے آگاہ کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس ویڈیوکانفرنس میں صدر ایردوان   ترکی  کے بلا شرط مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے تیار  ہونے سے ایک بار پھر آگاہ کریں گے  اور  کشیدگی کے   کے یونان کی جانب سے پیدا کیے جانے   اور اس سلسلے میں یونان ہی کی جانب سے قدم اٹھائے جانے  کی ضرورت پر زور دیں گے۔  

اس ویڈیو کانفرنس میں صدر ایردوان  یورپ کے مسائل کو پائدار  اور منصفانہ طریقے سے حل کرنے  ،  کسٹم یونین معاہدے کو اپ ڈیٹ کرنے اور ویزے  کی پابندیوں کو ختم کرنے  سے متعلق  ترکی کی توقعات  سے آگاہ کریں گے۔

اس ویڈیو کانفرنس کے  ترکی کے مقامی وقت کے مطابق  دو بجے کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں