ترکی: یلدرم آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری، 2 دہشت گرد ہلاک

فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے، علاقے میں آپریشن جاری ہے: ترکی وزارت داخلہ

1493880
ترکی: یلدرم آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری، 2 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع حقاری کے دیہی علاقے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے 2 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  'یلدرم۔2 جیلو آپریشن' کے دائرہ کار میں حقاری کے دیہی علاقے میں ضلعی جینڈر میری اور ضلعی پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

بیان کے مطابق فضائی تعاون کے حامل آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت غیر فعال بنا دیا گیا ہے اور علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کامیاب آپریشن پر جوانوں کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے آسانیوں کی دعا کی ہے۔



متعللقہ خبریں