یورپی پارلیمنٹ کی ترکی مخالف سفارشات ناقابل قبولِ ہیں، ترک دفتر خارجہ

’’یورپی پارلمینٹ کا سمندری حقوق کے  حوالے سے یہ فیصلہ اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ‘‘

1493069
یورپی پارلیمنٹ کی ترکی مخالف سفارشات ناقابل قبولِ ہیں، ترک دفتر خارجہ

ترکی  نے اطلاع دی ہے کہ  یورپی پارلیمنٹ  کی جنرل کمیٹی میں قبول  کی جانے والی   اور حقائق سے  دور 17 ستمبر 2020 کی سفارشات نا قابلِ قبول ہیں۔

دفترِ خارجہ نے یورپی پارلیمنٹ کے ترکی سے متعلق سفارشات  کے حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ’’یورپی پارلیمنٹ میں محض یورپی یونین رکنیت تعاون کے نام  پر اور بعض رکن ممالک کے خود غرضی پر مبنی  مفادات کے طور پر قبول کردہ  مذکورہ فیصلہ ناقابلِ قبول ہے۔ ‘‘

وزارت  نے یورپی پارلیمنٹ کے  کل کے ترکی سے متعلق سفارشات فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  ہے کہ ’’رکن ممالک اور یورپی پارلیمنٹ سمیت تمام تر یورپی یونین اداروں  کے ساتھ ہر سطح پراس معاملے پر رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود  اس طرز کے جانبدار سفارشات فیصلے  کی منظوری  نیک نیتی اور عقلِ سلیم سے ہم آہنگ نہیں ہے۔

یورپی پارلیمنٹ  کے مؤقف کے ’’جٍانبدار اور غیر حق بجانب ‘‘ ہونے پر نکتہ چینی کرنے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’’یورپی پارلمینٹ کا سمندری حقوق کے  حوالے سے یہ فیصلہ اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ ‘‘

یورپی یونین کے اداروں اور یورپی پارلیمنٹ  سے بین الامملکتی متنازعہ معاملات میں حقانیت سے کام کی اپیل کرنے والے اس بیان میں  کہا گیا ہے کہ ’’یورپی پارلیمنٹ ، یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک  کو تیسرے ممالک  کی سمندری حدود اور ان کے اختیارات کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے۔  اگر یہ ادارے حل اور مصالحتی معاملات میں مخلص ہیں تو پھر انہیں آسانیاں پیدا کرنے والے مصالحتی مؤقف کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور ترکی کے ساتھ مفروضات کے  بغیر تعلقات قائم کرنے چاہییں۔‘‘

ترکی نے اس کے خلاف تمام تر منفی پالیسیوں کے سامنے نیک نیتی کا مظاہرہ کیا ہے اور اشتعال انگیز کاروائیوں کے خلاف عقل ِ سلیم پر مبنی مؤقف کااپنایا ہے۔  ترکی اپنے اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے حقوق کا تحفط کرنے کے عمل کوآئندہ بھی جاری رکھے گا۔

 



متعللقہ خبریں