ترکی میں کورونا سے 7 ہزار 377 افراد جان بحق
ایک دن میں 1 لاکھ 11 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1 ہزار 509 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے
1493375
ترکی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 مریض کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔
جس سے ملک میں مہلک وائرس سے مجموعی جانی نقصان 7ہزار 377 تک ہو گیا ۔
ایک دن میں 1 لاکھ 11 ہزار 113 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 1 ہزار 509 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
اس دورانیہ میں 1 ہزار 60 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ، اس طرح مہلک وائرس کو شکست دیتے ہوئے روبہ صحت ہونے والے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 805تک ہو گئی ہے۔
متعللقہ خبریں
نتن یاہو، ایک مریض، پاگل، نفسیاتی مریض، اور خون کا پیاسا ایک ڈریکولا ہے، رجب طیب ایردوان
اے امریکہ اس خون سے تمھارے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں۔ تم اس نسل کشی کے اتنے ہی ذمہ دار ہو جتنا اسرائیل