صدر رجب طیب ایردوان کا جاپان کے نو منتخب وزیراعظم سوگا  یو شہیدے کو مبارکباد کا پیغام

صدارتی اطلاعاتی  دفتر کے  مطابق صدر ایردوان  نے وزیر اعظم اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین منتخب ہونے والے سوگا  یو شہیدے  کو مبارکباد دی اور ان کے نئے فرائض کی انجام دہی پر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے

1491705
صدر رجب طیب ایردوان کا جاپان کے نو منتخب وزیراعظم سوگا  یو شہیدے کو مبارکباد کا پیغام

صدر رجب طیب ایردوان نے جاپان کے وزیر اعظم منتخب ہونے والے سوگا  یو شہیدے  کو ایک مبارکبادی کا خط روانہ کیا ہے۔

صدارتی اطلاعاتی  دفتر کے  مطابق صدر ایردوان  نے وزیر اعظم اور لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین منتخب ہونے والے سوگا  یو شہیدے  کو مبارکباد دی اور ان کے نئے فرائض کی انجام دہی پر اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 130   سال پہلے ترکی اور جاپان کے مابین دوستی کے تاریخی روابط کی بنیاد رکھی گئی تھی اور  آج  ہی کے دن   یعنی 16 ستمبر 1890 کوشی موتو  میں  ار طغرل  فریگیٹ  کا حادثہ پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ " ایسے ہی ایک دن کے موقع پر آپ کی ذاتِ اعلیٰ کو  ملک کا وزیراعظم منتخب کیا جانا ہماری دوستانہ تاریخ کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔  انہوں نے کہا کہ  سن 2013 میں قائم کردہ اعلیٰ اسٹریٹجیک  پارٹنرشپ ، آپ کی ذاتِ اعلیٰ کے دور میں  مزید  فروغ پانے کی تمنا  کرتا ہوں۔  

انہوں نے کہا کہ   جاپان کے    عالمی برادری کے ایک معزز اور ممتاز رکن   کی حیثیت سے عالمی استحکام ، امن اور خوشحالی میں ادا کیے گئے رول اور  تعاون کو سراہتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جغرافیائی  لحاظ سے ایک دوسرے سے دور،    جاپان اور ترک اقوام  جن کے دل ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں ہماری مخلص مشترکہ کاوشوں کے نتیجے میں  بین الاقوامی برادری کو راہ دکھاتے ہوئے  اپنے تعاون کو جاری رکھ سکتی ہیں۔اس سوچ اور نظریے کے ساتھ مجھے باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر آپ کی ذاتِ اعلیٰ  کے  ساتھ قریبی تعاون کرنے میں  بڑی پر خوشی ہوگی۔ اس موقع پر آپ کی صحت ، مسرت،  اور دوست جاپانی عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لئے دلی خواہشات  اور نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں