ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت غیر فعال بنا دیا گیا ہے: ترکی وزارت داخلہ

1489719
ترکی: علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد غیر فعال بنا دئیے گئے

ترکی میں انددرون ملک انسداد دہشت گردی  کے لئے جاری یلدرم۔11 ہیریکول  آپریشن کے دائرہ کار میں ضلع  شرناک اور ضلع سیرت  کے درمیانی علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو ان کے اسلحے سمیت غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق" سیرت ہیریکول کے علاقے سے شروع کیا گیا یلدرم۔11 ہیریکول آپریشن مستقل وسعت کے ساتھ جاری ہے۔ شرناک۔سیرت کے درمیانی علاقے میں شرناک ضلعی جینڈر میری کمانڈ آفس  کی ٹیموں کی طرف سے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔ علاقے میں آپریشن جاری ہے"۔

اندرون ملک دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے زیرِ مقصد 13 جولائی 2020 کو شروع کئے گئے  یلدرم آپریشنوں کے سلسلے  میں اس وقت تک 54 دہشتگردوں کو غیر فعال بنایا جا چکا ہے، 24 دہشت گردوں کے مددگاروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے ، 112 غاروں ، پناہ گاہوں اور ڈپووں کو تباہ کیا جا چکاہے اور کثیر تعداد میں اسلحہ ایمونیشن، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کو تحویل میں لیا جا چکا ہے۔



متعللقہ خبریں