ترکی: صدر ایردوان کی کوسووا اور سربیا کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں

صدر رجب طیب ایردوان نے کوسووا کے صدر ہاشم تاچی اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی

1488013
ترکی: صدر ایردوان کی کوسووا اور سربیا کے صدور کے ساتھ ملاقاتیں

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کوسووا کے صدر ہاشم تاچی اور سربیا کے صدر الیگزینڈر ووجچ کے ساتھ الگ الگ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات  کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مذاکرات میں ترکی۔کوسووا اور ترکی۔سربیا تعلقات  کو مضبوط بنانے والے اقدامات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں صدر ایردوان نے تاچی  اور ووجچ کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے معاملے میں قریبی تعاون اور مشاورت کو جاری رکھنے کے معاملے میں اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں