ترکی: ہم، مراکش کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں

لیبیا بحران کے حل  میں مراکش کا کردار تعمیری و قابل تحسین ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں: حامی آق سوئے

1487402
ترکی: ہم، مراکش کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں

ترکی نے لیبیا بحران کے حل میں مراکش کے تعمیری کردار کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترکی وزارت خارجہ کے ترجمان حامی آق سوئے  نے مراکش کے شہر بزنیکا میں منعقدہ لیبیا ڈائیلاگ اجلاس کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم، لیبیا بحران کے حل میں مراکش کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں۔

اجلاس سے متعلق سوال کے تحریری جواب میں آق سوئے نے کہا ہے کہ ترکی پہلے دن سے ہی اس موقف کا دفاع کر رہا ہے کہ لیبیا بحران اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل  کے فیصلوں کے مطابق لیبیا  عوام کے شروع کردہ اور خود ان کے درمیان جاری سیاسی عمل سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ترکی مراکش میں منعقدہ اجلاس پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔مراکش اس سے قبل " لیبیا سیاسی سمجھوتے" کے مذاکرات کی بھی میزبانی کر چکا ہے۔ ترکی نے ان مذاکرات کے ساتھ تعاون کیا اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے سمجھوتے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیبیا بحران کے حل  میں مراکش کا کردار تعمیری و قابل تحسین ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں"۔



متعللقہ خبریں