ترکی علاقے میں ایک صاحبِ رائے ملک ہے: صدر ایردوان

اپنے شہریوں کے تحفظ اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال کر ترکی کے مقابل آنے والوں کو کہیں اس کا بھاری بدل نہ چکانا پڑ جائے: صدر رجب طیب ایردوان

1486741
ترکی علاقے میں ایک صاحبِ رائے ملک ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اب علاقے میں ایک صاحبِ رائے ملک ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے 4 گھنٹے پر مشتمل کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ  بیانات میں بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے  نام لئے بغیر یونان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اب علاقے میں صاحبِ رائے ملک ہے۔ بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئین میں تاریخ سے عبرت حاصل کئے بغیر ترکی کے حقوق اور قانون کو پسِ پشت ڈال کر دھونس جمانے والوں کو بھی جلد یا بدیر یہ حقیقت  قبول کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور خوشحالی کو خطرے میں ڈال کر ترکی کے مقابل آنے والوں کے لئے میرا واضح پیغام ہے کہ وقت آنے پر مجھے ڈر ہے کہ کہیں انہیں اس کا بھاری بدل نہ چکانا پڑ جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ  سمیت بین الاقوامی اصولوں  سے ہم آہنگ سمجھوتوں کے حوالے سے جاری کاروائیوں کے مقابل کئے جانے والے غیر منصفانہ اور غیر قانونی اقدامات پر ہم افسوس کے ساتھ نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی ممالک قبرص، شام اور لیبیا  کے امتحان میں تو  ناکام رہے ہی ہیں اور کچھ نہیں تو بحیرہ روم کے معاملے میں ہی ہم ان سے بااصول  پالیسی پر عمل کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی اپنی سرحدی سلامتی کی  طرح مشرقی بحیرہ روم میں بھی اپنے حقوق  کے دفاع کے معاملے میں پُر عزم ہے اور اس موضوع پر فعال پالیسیوں پر عمل کرنا جاری رکھے گا۔  



متعللقہ خبریں