چھ ستمبر کا دن پاکستان مسلح افواج اور قوم کے عزم اور ارادےکی عکاسی کا دن ہے: سفیر پاکستان

سفیر پاکستان  جناب  محمد سائرس سجاد قاضی  نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ وہ دن ہے جو ہمارے ملک کی مسلح افواج اور عوام کے عزم و ارادے اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے

1486297
چھ ستمبر کا دن پاکستان مسلح افواج اور  قوم کے عزم اور ارادےکی عکاسی کا دن ہے: سفیر پاکستان

چھ ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب  میں ۔ COVID-19 کی وجہ سے اتھائَ جانے والے  اقدامات کے دائرہ کار میں  صرف  سفارت خانہ  سفارتکاروں، ان کے اہل خانہ م سٹاف اور  ترک میڈیا کے نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان  جناب  محمد سائرس سجاد قاضی  نے شہدا کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ وہ دن ہے جو ہمارے ملک کی مسلح افواج اور عوام کے عزم و ارادے اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے جس کے ذریعے ملک کے دفاع  کو یقینی بنایا گیا اور  ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی راہ ہموار کی گئی۔" سفیر سائرس قاضی نے 1965 کی روح کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ   سن 1965 میں فوج اور عوام نے  پاکستان کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے کی صلاحیتوں کا مالک ہونے  کو پوری دنیا سے منوالیا۔

تقریب  کا آغاز تلاوتِ کلام سے ہوا جس کے بعد  سفارتخانہ پاکستان میں  نیول  اتاشی  کیپٹن مظہر بشیر نے صدر مملکت پاکستان   عارف علوی  اور  وزیر اعظم پاکستان عمران خان  کے پیغامات پڑھے ، جس میں انہوں نے  پاکستان آرمڈ فورسز اور پاکستانی قوم کی بے پناہ قربانیوں کے لئے شاندار خراج تحسین پیش کیا۔پیغامات  میں مسئلہ کشمیر کو  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے  ، بھارت کے  مقبوضہ  کشمیر  غیر قانونی  قبضے  کے دوران بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم  کو ختم کرنے  اور  کشمیر کے عوام  کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی جدوجہد  کو  جاری رکھنے کے عہد کی توثیق کی گئی۔



متعللقہ خبریں