یورپی یونین کو اصل بڑا خطرہ اس ٹیڑھے نظرئیے  سے ہے جس کی نمائندگی کروز کر رہے ہیں: چاوش اولو

غیر ملکیوں کے ساتھ دشمنی، نسلیت پرستی اور اسلام مخالفت پر استوار یہ بدصورت و بد نما سیاست ہمارے دور کی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے: میولود چاوش اولو

1485520
یورپی یونین کو اصل بڑا خطرہ اس ٹیڑھے نظرئیے  سے ہے جس کی نمائندگی کروز کر رہے ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ یورپی یونین اور اس کی قدار کو اصل بڑا خطرہ اس متناقض نظرئیے سے ہے کہ جس کی   آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹئین کروز نمائندگی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ، یورو نیوز میں شائع ہونے والے آسٹریا کے وزیر اعظم سبسٹئین کروز کے بیان  کہ"ایردوان یورپ میں مقیم ترکوں  کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں"  سے متعلق خبر کے حوالے سے ٹویٹر پیج سےبیان جاری کیا ہے۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ " یورپی یونین اور اس کی اقدار کو اصل بڑا خطرہ اس ٹیڑھے نظرئیے  سے ہے جس کی نمائندگی کروز کر رہے ہیں۔غیر ملکیوں کے ساتھ دشمنی، نسلیت پرستی اور اسلام مخالفت پر استوار یہ بدصورت و بد نما سیاست ہمارے دور کی بیمار ذہنیت کی عکاس ہے"۔

واضح رہے کہ یورونیوز کی خبر کے مطابق جرمن روزنامے ہینڈلزبلاٹ کے لئے انٹرویو میں کروز نے کہا تھا کہ یورپی یونین کی سرحدوں کی حفاظت کرنا اور یونان کے ساتھ مکمل اتحاد کی حالت میں ہونا ضروری ہے ۔

کروز نے کہا تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان مہاجرین کو اسلحے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں