ترکی: ہمیں سربیا کے فیصلے پر تشویش ہے

ہمیں سربیا کے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تشویش ہے: ترکی وزارت خارجہ

1485539
ترکی: ہمیں سربیا کے فیصلے پر تشویش ہے

ترکی نے کہا ہے کہ ہمیں سربیا کےاپنے  اسرائیل  سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تشویش ہے۔

ترکی وزارت خارجہ سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں سربیا کے اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنے پر شدید تشویش ہے" ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے بیت المقدس کے الحاق کو بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی طرف سے رد کیا گیا ہے ۔ اقوام متحدہ کی طرف سے متعدد دفعہ جاری کئے گئے فیصلوں میں بارہا اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کو صرف 1967 کی سرحدوں کےاندر اور مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت والی  آزاد، خودمختار اور جغرافیائی پائندگی کے اندر ایک فلسطینی حکومت کے قیام سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔  اس صورتحال میں کسی بھی ملک کا اسرائیل میں اپنے سفارت خانے کو بیت المقدس منتقل کرنا  بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی  قرار پائے گا"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ " ہم تمام ممالک کواقوام متحدہ کے قبول شدہ فیصلوں کی پابندی کرنے، بیت المقدس کی تاریخی و قانونی حیثیت  کا احترام کرنے اور اسرائیل۔فلسطین تنازع کے حل کو مزید دشوار بنانے والے اقدامات سے پرہیز کرنے کی دعوت دیتے ہیں"۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک روز قبل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ کوسووا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گا اور سربیا اپنا سفارت خانے  بیت المقدس منتقل کرے گا۔



متعللقہ خبریں