امسال 146 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، ترکی

ملک جاری تھنڈرآپریشن میں 38 دہشت گردوں کو  بے بس جبکہ 63 پناہ گاہوں اور غاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے

1485252
امسال 146 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں، ترکی

سالِ رواں کے آغاز سے ابتک علیحدگی پسند  دہشت گرد تنظیم  کے 146 کارندوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

دفترِ داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتاکلی نے  انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بعض بیانات دیتے ہوئے کہا کہ اندرون ِ ملک جاری تھنڈرآپریشن میں 38 دہشت گردوں کو  بے بس جبکہ 63 پناہ گاہوں اور غاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماہ اگست میں دہشت گردوں کی مطلوبہ فہرست میں  شامل 81 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور تنظیم سے تعلق رکھنے والی بھاری مقدار میں منشیات کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں