یونان کے ساتھ بلا مشروط مذاکرات کےلیے تیار ہیں:ترکی

ترکی نے کہا ہے کہ وہ یونان کے ساتھ تمام مسائل کو عالمی قوانین کے تحت منصفانہ  اور پائیدار حل کی تلاش کے سلسلے میں بلا مشروط شروع کرنے کا حامی ہے اور حکومت یونان کو بھی اس کی دعوت دیتا ہے

1484594
یونان کے ساتھ بلا مشروط مذاکرات کےلیے تیار ہیں:ترکی

ترکی نے  کہا ہے کہ  وہ مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال پر یونان سے بلامشروط مذاکرات کے لیے تیار ہے ۔

 دفتر خارجہ کے مطابق، نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے مشرقی بحیرہ روم  میں ترکی اور یونان کے درمیان تنازعے کو ختم کرنے  سمیت بحری و بری افواج کے درمیان ممکنہ جھڑپوں کی روک تھام کےلیے کوششیں تیز کر دی ہیں  جس کے تحت دونوں ممالک  کے مابین  نیٹو کی زیر نگرانی عسکری و  تکنیکی موضوعات پر مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔

 یہ بھی کہا گیا ہے کہ  اختلافات کے موضوع پر ہونے والے یہ مذاکرات  دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل کے حل پر مبنی نہیں بلکہ دوطرفہ عسکری حکام کے مابین  پہلے سے  موجود روایتی مذاکراتی مراحل کا حصہ ہونگے۔

 ترکی نے کہا ہے کہ وہ یونان کے ساتھ تمام مسائل کو عالمی قوانین کے تحت منصفانہ  اور پائیدار حل کی تلاش کے سلسلے میں بلا مشروط شروع کرنے کا حامی ہے اور حکومت یونان کو بھی اس کی دعوت دیتا ہے۔

 نیٹو سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے  کہا تھا کہ ترکی اور یونان کے دریان مشرقی بحیرہ روم  میں کشیدگی ختم کرنے کےلیے ایک تکنیکی ڈھانچے کے قیام پر اتفاق کر لیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں