جنوبی قبرص پر لاگو امریکی اسلحہ پابندی میں نرمی جلتی پر تیل کا کام کرے گی: تاتار

شمالی قبرص  کے وزیراعظم ارسین تاتار نےامریکہ کی طرف سے جنوبی قبرص پر عائد اسلحہ کی پابندی نرم کرنے پر سخت احتجاج کرتےہوئے کہا ہے کہ جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہوگا

1483289
جنوبی قبرص پر لاگو امریکی اسلحہ پابندی میں نرمی جلتی پر تیل کا کام کرے گی: تاتار

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے امریکہ کی طرف سے جنوبی قبرص پر عائد اسلحہ کی پابندی نرم کرنے پر سخت احتجاج کیا ہے۔

 شمالی قبرص  کے وزیراعظم ارسین تاتار نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ  جنوبی قبرص پر لاگو اسلحے کی پابندی کو یکم اکتوبر  2020 سے  30 ستمبر 2021  کے درمیان نرم  کرنے کا امریکی فیصلہ غلط  ہے ،موجودہ صورت حال میں  ترک یونان کشیدگی خطے میں عروج پر  ہے جس کے دوران اس قسم کا فیصلہ سلامتی کونسل کے مستقبل رکن ملک امریکہ کو زیب نہیں دیتا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ امن  کا نہیں بلکہ یونان سے عدم مفاہمت کا مزید وسیلہ بنے گا، ہم امریکہ سے سخت احتجاج کرتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہیں لیکن ساتھ یہ بھی باور کرد یں ترکی اپنے اور شمالی قبرص کے جائز حقوق کا دفاع کرتا رہے گا۔

 واضح رہے کہ  امریکہ نے جنوبی قبرص  پر سن 1987 سے اسلحے کی پابندی عائد کر رکھی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں