انسداد کورونا: ترکی کی بھیجی گئی امداد سوڈان پہنچ گئی

ترک ہلال احمر  کی طرف سے بھیجی گئی اس امداد کو خرطوم میں متعین ترک سفیر عرفان نذیراولو اور دیگر سوڈانی حکام کی طرف سے قبول کیا گیا

1477580
انسداد کورونا: ترکی کی بھیجی گئی امداد سوڈان پہنچ گئی

ترکی  کی طرف سے کورونا کےتدارک کے لیے بھیجی گئی طبی امداد سوڈان پہنچ گئی ہے۔

 ترک ہلال احمر  کی طرف سے بھیجی گئی اس امداد کو خرطوم میں متعین ترک سفیر عرفان نذیراولو اور دیگر سوڈانی حکام کی طرف سے قبول کیا گیا۔

 اس موقع پر ترک  سفیر نے کہا کہ اس امداد کے ہمراہ صدر ایردوان کا خلوص سے بھرا سلام بھی سوڈانی عوام تک پہنچا ہے۔

سوڈان کے امور صحت کے ایک عہدےدار عفاف شاکر نے  اس امداد پر  حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا ۔

 سوڈان میں اب تک کورونا کے باعث 476 افراد ہلاک اور 12ہزار623 متاثر ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں