ترکی مسلح افواج کے آپریشن: عراق کے شمال میں 12 دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج اور خفیہ ایجنسی کے باہم مربوط آپریشن کے نتیجے میں عراق کے شمالی علاقوں میں 12 دہشت گرد ہلاک: ترکی وزارت دفاع

1476147
ترکی مسلح افواج کے آپریشن: عراق کے شمال میں 12 دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمالی علاقے متینہ میں حملے کی تیاریوں میں مصروف علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 8 دہشت گردوں کو فضائی آپریشن کر کےغیر فعال بنا دیا گیا ہے۔

ترکی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق " ترک مسلح افواج اور خفیہ ایجنسی کے باہم مربوط آپریشن کے نتیجے میں عراق کے شمالی علاقے متینہ میں کنٹرول کاروائیوں کے ذریعے حملے کی تیاریوں میں مصروف PKK کے 8 دہشت گردوں کی نشاندہی  کی گئی اور فضائی آپریشن کر کے انہیں غیر فعال بنا دیا گیا ہے"۔

ترکی وزار ت دفاع کی طرف سے جاری کردہ ایک اور بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقوں غارا اور آواشین میں بھی کنٹرول کاروائیوں کے دروان حملے کے لئے تیار PKK کے 4 دہشت گردوں کی نشاندہی  کے بعد فضائی آپریشن کر کے دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں