ترکی کے مقامی محارب ڈرون طیارے نے تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

مقامی امکانات سے تیار کردہ بائراکتار آقن جی محارب ڈرون طیارے کے دوسرے پروٹو ٹائپ نے دوسری تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

1476276
ترکی کے مقامی محارب ڈرون طیارے نے تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی

ترکی کی فضائی دفاعی  صنعت بائیکار کے مقامی امکانات سے تیار کردہ بائراکتار آقن جی محارب ڈرون  طیارے کے دوسرے پروٹو ٹائپ نے  چورلُو ائیر پورٹ بیس کمانڈ  میں واقع بائراکتار  آقن جی پرواز اور تعلیمی مرکز  میں دوسری تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

بائیکار کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ، بائراکتار آقن جی محارب ڈرون  طیارے کے دوسرے پروٹو ٹائپ نے بائیکار ٹیکنیک منیجر سلجوق بائراکتار  کے زیر انتظام  ٹیسٹ پرواز کو اوسطاً 20 ہزار فٹ  ارتفاع  پر 2 گھنٹے 26 منٹ  فضاء میں رہ کر کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔

فضاء میں کامیاب تجرباتی پرواز کے بعد  بائراکتار محارب  ڈرون طیارے کے دوسرے پروٹو ٹائپ نے کامیاب لینڈننگ کی اور اس طرح اس دوسرے پروٹو ٹائپ کی دوسری اور کُل چوتھی تجرباتی پرواز کامیابی سے مکمل ہو گئی۔

محارب طیارے نے اپنے پہلے پروٹوٹائپ کے ساتھ پہلی تجرباتی پرواز 6 دسمبر 2019 کو کی۔

اس تجرباتی پرواز میں طیارہ 16 منٹ تک فضاء میں رہا۔  10 جنوری 2020 میں پروٹوٹائپ نے سسٹم ویریفیکیشن  ٹیسٹ کے لئے ایک گھنٹہ 6 منٹ کی پرواز کی۔

بائراکتار آقن جی محارب ڈرون منصوبے کے تیسرے پروٹوٹائپ  کی تیاری بائیکار قومی ڈرون تحقیقی و پیداواری مرکز  میں جاری ہے اور سال کے آخر تک بائراکتار آقن جی محارب ڈرون طیارے کی تکمیل کا ہدف قائم کیا گیا ہے۔

تیسرے پروٹائپ کو بھی تیاری کے بعد تجرباتی پرواز کے لئے چورلُو ائیر پورٹ بیس کمانڈ   بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں