ہم ترکی کے شکر گزار ہیں: ڈوڈون

کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر میں ترکی کا شکرگزار ہوں: صدر ایگور ڈوڈون

1475104
ہم ترکی کے شکر گزار ہیں: ڈوڈون

مولدووا کے صدر ایگور ڈوڈون نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دوران ترکی کی طرف سے فراہم کی گئی طبّی امداد پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ڈوڈون نے فیس بُک سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون سے ہم نے ترکی سے 50 عدد وینٹی لیٹر حاصل کئے ہیں۔
صدر ایردوان کی  طرف سے اس کی اجازت پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈوڈون نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹروں کا بیانہ ادا کر دیا گیا ہے اور باقی ادائیگی آئندہ دنوں میں کی جائے گی۔ کووڈ۔19 کے خلاف جدوجہد میں ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر میں ترکی کا شکرگزار ہوں۔

ایگور ڈوڈون نے اپنے بیان میں آئندہ دنوں میں ترکی کے وزیرخارجہ میولود چاوش اولو کے متوقع دورہ مولدووا کا بھی ذکر کیا ہے۔


ٹیگز: #کووڈ۔19

متعللقہ خبریں