ترکی سے بحیرہ روم تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی اپیل دوسرے فریقین کے لیے ہونی چاہیے

ترکی اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ پر پُر عزم ہے

1473387
ترکی سے بحیرہ روم تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کی اپیل دوسرے فریقین کے لیے ہونی چاہیے

ترکی  نے یورپی یونین کے وزرا خارجہ کی جانب سے مشرقی بحیرہ روم میں مذاکرات کی اپیل کا جواب دیا ہے۔

یورپی یونین کے وزرا خارجہ  کی جانب سے ’’  سمندری اختیارات میں حد بندی اور  اس کے قدرتی وسائلسے متعلق تنازعات کو  نیک نیتی، اچھے ہمسایہ تعلقات اور عالمی قوانین کے دائرہ کار میں ڈائیلاگ اور مذاکرات کے ذریعے  حل کیا جا سکتا ہے‘‘ اعلانات پر دفتر خارجہ نے ٹویٹر پر جواب دیا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات  اور ڈائیلاگ کے لیے تیار ہیں،  ترکی اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ پر پُر عزم ہے۔  یورپی یونین کی یہ ترکی کے لیے نہیں بلکہ مشرقی بحیرہ روم  میں یکطرفہ اور  اشتعال انگیز اقدامات اٹھانے والوں اور ترکی و قبرصی ترکوں کے حقوق و مفادات کا احترام  نہ کرنے والوں  سے متعلق ہونی چاہیے۔



متعللقہ خبریں