ترکی: آقار اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان میں مصروفیات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

باکو پہنچنے پر سب سے پہلے وزیر دفاع آقار نے اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے مرحوم صدر حیدر علی ایف  کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

1472257
ترکی: آقار اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان میں مصروفیات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ آذربائیجان پہنچ  گئے ہیں۔

دورے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل یاشار گلیر، برّی فوج کے کمانڈر جنرل امید دُندار، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل عدنان اوزبال اور فضائیہ کے کمانڈر جنرل حسن کیوچک آق یُز بھی وزیر دفاع حلوصی آقار  کےہمراہ ہیں۔

دارالحکومت باکو پہنچنے پر سب سے پہلے وزیر دفاع آقار نے اپنے وفد کے ہمراہ پہلے آذربائیجان کے مرحوم صدر حیدر علی ایف  کی قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اور بعد میں علی ایف کی اہلیہ ظریفہ علی ایف کی قبر پر پھول چڑھائے۔

آقار نے بعد ازاں شہداء کے قبرستان کی زیارت کی۔ یہاں انہوں نے اپنے  وفد کے کمانڈروں کے ساتھ احتراماً خاموشی اختیار کی اور تمثیلی قبروں پر پھول رکھے۔

قبرستان کے یادگاری رجسٹر میں اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے آقار نے کہا ہے کہ "اے اصیل ترک ملت کے جری جوانو ، اے عزیز شہداء آپ نے ہمارے آذربائیجان کے ترک بھائیوں  کی آزادی کی خاطر اپنی جانیں فدا کیں اور مرتبہ شہادت پر پہنچے ہیں۔آپ نے جو قربانی دی ہے اور جس فداکاری کا مظاہرہ کیا ہے وہ ہمارے دو حکومتیں اور ایک ملت ہونے اور اب کے بعد بھی غم و خوشی میں ہم دم و ہم قدم ہونے کا کھُلا ثبوت ہے۔ آپ نے مل کر جنگ کی اور مل کر جامِ شہادت نوش کیا، آپ کی دلیری و شجاعت کو نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اللہ آپ کے درجات بلند کرے اورآپ پر ہمیشہ اپنی رحمت کا سایہ رکھے"۔

ان زیارتوں میں آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اووا بھی وزیر دفاع آقار اور ترک مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ تھے۔



متعللقہ خبریں