کٹھن حالات میں ہم ترکی کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے، برادر پاکستانی عوام

متعدد معاملات میں ترکی کی کھلم کھلا حمایت کرنے  والے دوست و برادر ملک پاکستان میں   ہمارے ملک کی حمایت کا ترک پرچموں کے ساتھ کیا جا رہا ہے

1471146
کٹھن حالات میں ہم ترکی کو ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے،  برادر پاکستانی عوام
pakistan Turkey.jpg

اورچ رئیس  بحری جہاز کے بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے  لیے رختِ سفر باندھنے  کے بعد عالمی ایجنڈے میں  وسیع پیمانے کی بازگشت سنائی دینے  لگی ہے تو متعدد معاملات میں ہمیشہ ترکی کے شانہ بشانہ ہونے والے   برادر ملک پاکستان نے ترکی کی حمایت  کا پیغام دیا ہے۔

پاکستان میں  ٍ’’Turkey is not alone‘‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ  سماجی میڈیا پر ترکی کی حمایت کے اظہار نے ملک میں ٹاپ ٹرینڈ کی ماہیت اختیار کر لی ہے تو ترکی  کے حق میں اس ملک کے صارفین نے لا تعداد ٹویٹس کی ہیں۔

برادر ملک پاکستان   ہر معاملے میں ترکی کی حمایت کرنے کے مؤقف کے ساتھ جانا پہچانا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی متعدد معاملات میں ترکی کی کھلم کھلا حمایت کرنے  والے دوست و برادر ملک پاکستان میں   ہمارے ملک کی حمایت کا ترک پرچموں کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا  میں یہ پیغام درج کیا ہے’’پاکستان، ترکی کو کھٹن ایام میں ہر گز تنہا نہیں چھوڑے گا ، ہم دو ممالک  واحد ملت ہیں۔‘‘

ترکی کی  جانب سے کراچی بندر گاہ پر تیار کردہ بحری جہاز کی تصویر کو شیئر کرنے والے ایک دوسرے پاکستانی  بھائی  کا کہنا ہے کہ’’یہ دونوں ممالک کے مابین پیار و محبت کی علامت ہے۔ ‘‘

 



متعللقہ خبریں