سانحہ بیروت: ترکی نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی

ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات  کے وفد نے  بیروت کی  بندرگاہ  کے قریب متاثرہ علاقے میں اپنا کام شروع کر دیا ہے جبکہ   ترکی نے امدادی سامان بھی لبنانی حکام کے حوالے کر دیا ہے جو کہ دو روز قبل روانہ کیا گیا تھا

1468843
سانحہ بیروت: ترکی نے امدادی کاروائیاں شروع کر دی

ترکی نے بیروت دھماکوں میں اموات کے علاوہ 10 ارب ڈالرز کے مالی نقصان ہونے کے بعد  اپنی امدادی کاروائیاں  بڑھا دی ہیں۔

 ادارہ برائے آفات و ہنگامی حالات  کے وفد نے  بیروت کی  بندرگاہ  کے قریب متاثرہ علاقے میں اپنا کام شروع کر دیا ہے جبکہ   ترکی نے امدادی سامان بھی لبنانی حکام کے حوالے کر دیا ہے جو کہ دو روز قبل روانہ کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں، ترک وفد  آج  بیروت میں موجود دیگر عالمی امدادی ٹیموں کے ہمراہ منعقدہ اجلاس کی کاروائیوں میں بھی حصہ لے گا۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت  کی بندر گاہ کے ایک گودام میں دھماکہ ہوا تھا  جس میں 135 افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب  زخمی ہوئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں