خدا نہ کرے کہ ایسا المناک واقعہ دوبارہ پیش آئے: میولود چاوش اولو

ہیروشیما پر ایٹم بم پھینکے جانے کی 75 ویں سالانہ یاد کے موقع پر چاوش اولو کا پیغام: خدا نہ کرے کہ ایسا المناک واقعہ دوبارہ پیش آئے

1468240
خدا نہ کرے کہ ایسا المناک واقعہ دوبارہ پیش آئے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولونے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے شہر ہیرو شیما پر ایٹم بم پھینکے جانے کی 75 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ٹویٹر سے جاپانی اور ترکی زبان میں پیغام شئیر کیا ہے۔

پیغام میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے  کہا ہے کہ "میں، ہیروشیما پر ایٹم بم پھینکے جانے کی 75 ویں سالانہ یاد کے موقع پر اس المناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کو احترام سے یاد کرتا ہوں"۔

انہوں نے ایسے دردناک واقعے کے دوبارہ پیش نہ آنے کی تمنا کا بھی اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں