آج سے ترکی اور روس کے مابین فلائٹ آپریشن بحال

زیادہ تر روسی شہریوں پر مشتمل ان مسافروں  نے بذریعہ استنبول انطالیہ جاتے ہوئے چھٹیاں منانے کے لیے بیتاب ہونے کا اظہار کیا

1465418
آج سے  ترکی اور روس کے مابین فلائٹ آپریشن بحال

روس سے ترکی کو عام وبا کی بنا پر وقفہ دیے جانے والا فلائٹ آپریشن آج سے بحال ہو گیا۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں واقع ونوکووف ہوائی اڈے سے ترک ہوائی فرم کی پرواز کے ساتھ ترکی آنے کے  لیے مسافروں  نے کاغذی کاروائی مکمل کی۔

زیادہ تر روسی شہریوں پر مشتمل ان مسافروں  نے بذریعہ استنبول انطالیہ جاتے ہوئے چھٹیاں منانے کے لیے بیتاب ہونے کا اظہار کیا۔

تھرمل کیمروں کے ذریعے اسکینگ  کیے جانے والے مسافروں کی اکثریت نے ماسک پہن رکھے تھے۔

پاسپورٹ چیک کے بعد مسافروں  کو سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

یاد رہے کہ ترکی  اور روس کے مابین پروازوں کا عمل کووڈ۔19 وبا کے باعث ماہ مارچ میں روک دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں