ترکی کے ایف۔16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے

ترکی۔ آذربائیجان مشترکہ جنگی مشقوں میں شمولیت کے لئے ترک ایف۔16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے

1465049
ترکی کے ایف۔16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے
Turk f-16'lari azerbaycan'da2.jpg
Turk f-16'lari azerbaycan'da1.jpg
Turk f-16'lari azerbaycan'da.jpg

ترکی۔ آذربائیجان فضائی و برّی فورسز کی وسیع پیمانے کی مشترکہ جنگی مشقوں میں شمولیت کے لئے ترک ایف۔16 طیارے آذربائیجان پہنچ گئے ہیں۔

آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مشقوں کے فضائی عناصر کے حصے "ترک آذ عقاب 2020" میں شمولیت کے لئےآذربائیجان پہنچنے والے ترک  ایف۔16 طیاروں کا تقریب کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

تقریب میں ترکی  اور آذربائیجان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

ترک آذ عقاب مشقیں باکو، ناہچیوان، گینجے، کُر دیمیر اور ییولاہ میں کی جائیں گی اور 10 اگست تک جاری رہیں گی۔

برّی فوج کی مشقیں باکو اور ناہچیوان  میں کی جائیں گی اور 5 اگست تک جاری رہیں گی۔


ٹیگز: #ایف۔16

متعللقہ خبریں