مسئلہ قبرص ہمارا ملّی دعوی ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

اپنے بحری اختیار کے علاقوں میں کام کرنا ہمارا حق ہے اس معاملے میں کوئی بھی ہمیں دبانے یا رکاوٹ بننے  کی کوشش نہ کرے: وزیر دفاع حلوصی آقار

1464255
مسئلہ قبرص ہمارا ملّی دعوی ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہاہے کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے لائسنس یافتہ علاقوں اور ترکی کے بحری  اختیار والے علاقوں میں تحقیق و تلاش کرنا اور ان علاقوں سے استفادے کے لئے کام کرنا  ہمارا حق ہے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے شمالی قبرص کے یومِ مسلح افواج کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہاہے کہ" مسئلہ قبرص ہمارا ملّی دعوی ہے" جزیرے میں بحری اختیار کے علاقوں کا تعین ، مساوی خود مختاری حقوق کا دفاع اور وسائل کی منصفانہ تقسیم اہمیت کے حامل پہلو ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس معاملے میں کوئی بھی ہمیں دبانے یا کسی بھی شکل میں ہمارے راستے میں رکاوٹ بننے  کی کوشش نہ کرے۔ ہم نے اس بارے میں اپنے مصّمم عزم کا بارہا اظہار کیا ہے۔ اور ہم نے جو کہا ہے اسے پورا بھی کریں گے۔ ہم جو بھی کر رہے ہیں  بین الاقوامی قوانین اور بحری قوانین سے ہم آہنگ شکل میں کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع حلوصی اقار نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے مخاطبین کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہم، یونانی فریق کے ساتھ اعتماد کے فروغ کی تدابیر کے دائرہ کار میں طے شدہ سمجھوتوں کے سلسلے کا چوتھا اجلاس  دارالحکومت انقرہ میں کرنے کے لئے تیار ہیں۔


ٹیگز: #قبرص

متعللقہ خبریں