ترکی، سوشل میڈیا کے حوالے سے نیا قانون نافذ العمل

نمائندہ دفتر نہ کھولنے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا اور اشتہارات دینے پر  بھی پابندی عائد کرتے ہوئے  مرحلہ وار ان کے استعمال میں رکاوٹ  پیدا کی جائیگی

1463933
ترکی، سوشل میڈیا کے حوالے سے نیا قانون نافذ العمل

سوشل میڈیا  سے متعلق مسودہ قانون   کی ترک  قومی اسمبلی  نے منظوری دے دی ہے۔

اس قانون کی رُو سے  ایک دن میں ایک ملین سے زائد صارفین ہونے والے ٹویٹر اور فیس بک کی طرح  کی فرمیں ترکی میں  اپنا نمائندہ دفتر کھولے گی۔

نمائندہ دفتر نہ کھولنے والوں کو جرمانہ کیا جائیگا اور اشتہارات دینے پر  بھی پابندی عائد کرتے ہوئے  مرحلہ وار ان کے استعمال میں رکاوٹ  پیدا کی جائیگی۔

سماجی نیٹ ورک  فراہم کرنے والے شخص کی شناخت اور رابطہ معلومات سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خبر رسانی ادارے کو آگاہی کرائی جائیگی۔ نمائندے  کے شخص ہونے کی صورت میں اس کا ترک شہری ہونا لازمی ہو گا۔

نمائندے کا تعین اور آگاہی کی ذمہ داری کو پورا نہ کرنے والے سماجی نیٹ ورک  فراہم کنندہ کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔  اور تیس دن کے اندر مطلوبہ دستاویز فراہم نہ کرنے کی صورت میں اس 10 ملین لیرے کا اداراتی جرمانہ کیا جائیگا۔

انفرادی حقوق کی خلاف ورزی کیے  جانے والے صارفین ، نا موزوں مواد کو ہٹانے یا پھر اس تک رسائی کی راہ میں  رکاوٹ کھڑی کرنے  کے لیے سماجی میڈیا نمائندوں  سے رجوع کریں گے۔

نمائندہ دفتر 48 گھنٹوں کے اندر اس شکایت کا جواب دینے پر مجبور ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں