آیا صوفیہ کو میوزیم کی حیثیت دیا جانا ایک غلط فیصلہ تھا، مفتی القدس

یہ مسجدِ کبیر تمام تر مسلم امہ کے لیے خیر وعافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔ اللہ کریم تمام تر مساجد اور آیا صوفیہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں امین

1461420
آیا صوفیہ کو میوزیم کی حیثیت دیا جانا ایک غلط  فیصلہ تھا، مفتی القدس

القدس اور فلسطین کے مفتی شیخ محمد حسین  نے مسجد اقصی ٰ سے  آیا صوفیہ مسجد میں عبادت کی بحالی پر مبارکباد دی ہے۔

شیخ حسین  نے قبلہ اول کے صحن میں  بیان دیتے ہوئے کہا کہ آیا صوفیہ فتح استنبول کی علامت ہے، 1934 تک مسجد کے طور پر استعمال کیے جانے والے اس معبد کو میوزیم کا درجہ دیا جانا ایک غلطی تھا۔ کیونکہ یہ  فاتح سلطان محمد کا اوقاف تھا۔ آج سے اسے دوبارہ  مسجد کا درجہ دیا جانا ایک درست فیصلہ ہے۔

ہم یہاں سے دعا گو ہیں کہ یہ مسجدِ کبیر تمام تر مسلم امہ کے لیے خیر وعافیت کا وسیلہ ثابت ہو۔ اللہ کریم تمام تر مساجد اور آیا صوفیہ کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں امین۔

شیخ حسین  نے صدر رجب طیب ایردوان کے آیا صوفیہ کے  مسجد اقصی  کی آزادی کی کنجی ہونے  پر مبنی بیان  کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ رب العزت ہماری اس خواہش کو پوری فرمائے۔ اس مسجد کی آزادی نہ  صرف ترکی  بلکہ پوری مسلم امہ کی ذمہ داری ہے۔

 



متعللقہ خبریں