آذربائیجان کی حمایت پر صدر ایردوان کا مشکور و ممنون ہوں:الہام علی ایف

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نےمیں برادرم ترک صدر کے آرمینیا کے خلاف بیانات پر مشکور ہوں  اور  ترک عوام سے میری محبت کوئی راز نہیں ہے

1459533
آذربائیجان کی حمایت پر  صدر ایردوان کا مشکور و ممنون ہوں:الہام علی ایف

آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے آرمینیا کے حملوں کے خلاف  صدر رجب طیب ایردوان کے موقف کو سراہا ہے ۔

آذری صدر نے کہا کہ  میں ترک صدر کے آرمینیا کے خلاف بیانات پر مشکور ہوں  اور  ترک عوام سے میری محبت کوئی راز نہیں ہے۔

 صدر علی ایف نے لواحقین شہدا اور غازیوں کو سرکاری مکانات اور گاڑیوں کی  تقسیم سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ   آرمینی فوج کے 12 جولائی کے حملوں کے خلاف ہماری حمایت پر مبنی بیانات کےلیے ہم حکومت ترکی کے مشکور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر ایردوان نے  آذربائیجان کی واضح الفاظ میں حمایت کی ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون و خیر سگالی کا جس طرح برملا اظہار کیا ہے اس کےلیے میں برادرم عزیزی ایردوان کا مشکور و ممنون ہوں ،ان حالات میں ہم ان سے مکمل رابطے میں ہیں،انہوں نے مجھے ٹیلیفون کرتےہوئےآذری فوج کے قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور ترکی کے تعاون کا مکمل یقین دلایا ۔

آذری صدر نے مزید کہا کہ میں برادرم ایردوان کی  عزت کرتا ہوں اور ترک عوام کےلیے میرے دل میں  جو محبت ہے وہ راز نہیں،علاوہ ازیں حکومت ترکی کے وزرائے دفاع وخارجہ  اور ارکان پارلیمان نے بھی آذربائیجان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں