ترکی: سی بریز۔2020 فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

ترکی کی شرکت سے بحرِ اسود میں "سی بریز۔2020" فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

1458770
ترکی: سی بریز۔2020 فوجی مشقیں شروع ہو گئیں

ترکی کی شرکت سے بحرِ اسود میں" سی بریز۔2020" فوجی مشقیں شروع ہو گئی ہیں۔

اطلاع کے مطابق ترکی کے ساتھ ساتھ امریکہ، فرانس، ناروے، رومانیہ، بلغاریہ، جارجیا، اسپین اور یوکرائن سے تقریباً 2 ہزار فوجی مشقوں میں شرکت کریں گے۔

یوکرائن کی وزارت دفاع سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق کورونا وائرس وباء کی وجہ سے مشقیں صرف سمندر اور فضاء میں ہوں گی اور ان میں 20 سے زائد جنگی بحری جہاز، طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوں گے۔

بیان کے مطابق مشقوں کا مقصد بحرِ اسود کے علاقے میں استحکام و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ مشقیں 7 دن تک جاری رہیں گی۔



متعللقہ خبریں