ہم نے 2 سالوں میں PKK کے خلاف 2 لاکھ 34 ہزار آپریشن کئے ہیں: ایردوان

ہم نے بیورو کریسی سے لے کر کاروباری دنیا تک فیتو کی تنظیمی ساختوں کو بھی بڑے پیمانے پر ختم کر دیا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

1459171
ہم نے 2 سالوں میں PKK کے خلاف 2 لاکھ 34 ہزار آپریشن کئے ہیں: ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ حالیہ 2 سالوں کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف 2 لاکھ 34 ہزار آپریشن کئے گئے ہیں۔

 

صدر ایردوان نے بیش تیپے ملت کنوینش سینٹر میں منعقدہ صدارتی حکومت کابینہ کے 2 سالہ جائزہ اجلاس سے خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہر شعبے میں موئثر جدوجہد جاری ہے۔ حالیہ 2 سالوں میں دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف کُل 2 لاکھ 34 ہزار آپریشن کئے گئے جن میں سے 2 لاکھ 24 ہزار دیہی علاقوں میں اور 10 ہزار سے زائد شہری علاقوں میں کئے گئے ہیں۔ ہم نے انسدادِ دہشت گردی آپریشنوں میں کُل 2 ہزار 354 دہشت گردوں کو غیر فعال بنایاہے۔ اس طرح اندرون ملک دہشت گردوں کی تعداد کم ہو کر 400 تک آ گئی۔ ملک اور ملت کے ساتھ سب سے  بڑی غداری کی فاعل فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے زیرِ مقصد 17 ہزار آپریشن کئے گئے۔ ہم نے بیورو کریسی سے لے کر کاروباری دنیا تک فیتو کی تنظیمی ساختوں کو بڑے پیمانے پر ختم کر دیا ہے اور جو باقی رہ گئی ہیں ان کو بھی جیسے جیسے نشاندہی ہو رہی ہے صاف کر رہے ہیں۔

 

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " خواہ ملک کے اندر ہو خواہ باہر، خواہ عراق کے شمال میں ہو خواہ شام کے شمال میں، خواہ چشمہ امن آپریشن  ہو خواہ ادلب میں خواہ لیبیا میں ہو یا پھر اس وقت آرمینی حملوں کا سامنا کرنے والے ہمارے آذری بھائیوں کا معاملہ ہو ہم نے نہ تو کبھی مظلوموں کو تنہا چھوڑا ہے اور نہ ہی چھوڑیں گے۔

 

کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے دوران ترکی کی طرف سے متعدد ممالک کو امداد کی فراہمی کی بھی یاد دہانی کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ " اس وقت تک ہم 136 ممالک اور 4 بین الاقوامی اداروں کی طبّی امداد کی طلب کو پورا کر چکے ہے"۔

 

خطاب میں لیبیا کے حالات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ " قابض فورسز طرابلس کے لئے خطرہ بنی ہوئی تھیں جنہیں ہم نے پسپا کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی بعض پیش رفتوں پر بھی ہم نگاہ رکھے ہوئے ہیں کوئی بھی خوش فہمی میں نہ رہے ہم ایسی حرکتوں کی بھی اجازت نہیں دیں گے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی سرحدوں کی سلامتی کے لئے جاری آپریشنوں میں بین الاقوامی سمجھوتوں سے ہم آہنگ اقدامات میں اور اندرونِ ملک کئے گئے فیصلوں میں اپنے حقِ خود مختاری کو استعمال کر رہا ہے۔

 

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " ہم ایسے نادر ممالک میں سے ہیں کہ جن کے ماضی پر استبدادیت اور قتل عام کے دھبے نہیں ہیں۔ اسی فخر کے ساتھ ہم کسی کا حق غصب کئے بغیر اور اپنا حق چھوڑے بغیر آگے بڑھنا جاری رکھیں گے۔

 

دفاع کے شعبے کی پیش رفتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ہمارا کثیر المقاصد محارب بحری جہاز "اناطولیہ" سمندر میں اتر گیا ہے۔ اس کے بعد ہماری کوشش ہو گی کہ ایسے مزید ایک یا پھر دوبحری جہاز حاصل کئے جائیں"۔

 

ترک سیٹ 5A کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال کی تیسری تہائی میں اس کی وصولی ہو گی اور چوتھی تہائی میں اسے خلاء میں بھیج دیا جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، مقامی خبر رسانی سیٹلائٹ ترک سیٹ 5B کو 2021 کی دوسری تہائی اور ترک سیٹ 6A کو 2022 میں خلاء میں بھیجنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں