آیا صوفیہ کو 86 سال بعد 24 جولائی کو تلاوتِ کلام پاک کے ساتھ عبادت کے لیے کھولا جا رہا ہے

کورونا وباء  کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے دائرہ کار میں  محدود تعداد میں  لوگوں کو  مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ 24 جولائی کو عبادت کے لئے کھولی  جانے والی  آیا صوفیہ مسجد کے ارد گرد حفاظتی اقدامات آج   ہی اختیار  کرلیے گئے ہیں

1459197
آیا صوفیہ کو 86 سال بعد  24 جولائی کو تلاوتِ کلام پاک کے ساتھ عبادت کے لیے کھولا جا رہا ہے

آیا صوفیہ مسجد 86 سال بعد 24 جولائی کو تلاوت کلام پاک کے ساتھ  عبادت کے لیے کھول  دی جائے گی۔

کورونا وباء  کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات کے دائرہ کار میں  محدود تعداد میں  لوگوں کو  مسجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

24 جولائی کو عبادت کے لئے کھولی  جانے والی  آیا صوفیہ مسجد کے ارد گرد حفاظتی اقدامات آج   ہی اختیار  کرلیے گئے ہیں۔ آیا صوفیہ کے سامنے والے حصے میں فولاد ی رکاوٹیں  کھڑی کردی گئی جبکہ  سلطان  احمد  اسکوائر  کو جانے والی  والی تمام سڑکیں بند  کردی گئی ہیں۔

پولیس نےمختلف مقامات  پر  تلاشی اور اسکینگ کے  پوائنٹس قائم کردیے ہیں اور میدان میں  17 ہزار  پولیس  اہلکار  تعینات ہیں  جبکہ چوک میں ہیلتھ پوائنٹ قائم کیے  جا رہے ہیں۔

آیا صوفیہ کے اندر موزایک اور تصاویر   پردوں کے ذریعے ڈھانپ دیا گیا ہے اور آیاصوفیہ  کے اندرونی مناظر کو باہر سکرین پر بھی  پیش کیا جائے گا۔

آیا  صوفیہ اسکوائر ، سلطان احمد چوک اور مہمت عاکف ایرسوئی پارک میں ، 500 افراد کے گروپ کی شکل   میں نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔

آیا صوفیہ آنے والے ملکی اور غیر ملکی  سیاح  مسجد کے سامنے یادگاری تصاویر اتروا رہے ہیں۔  

 



متعللقہ خبریں