قبرصی یونانی انتظامیہ بلاتاخیرقبرصی ترکوں کوسیاسی اورجزیرے کےذخائیر کےمساوی حقوق فراہم کرے : ایردوان

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار قبرص پُر امن کاروائی  کی 46 ویں  سالگرہ کے موقع پر دیے جانے والے اپنے پیغام میں  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "جزیرے کا منصفانہ اور مستقل حل صرف ترک قبرص کو مساوی حیثیت کی منظوری سے ہی ممکن ہے

1458263
قبرصی یونانی انتظامیہ بلاتاخیرقبرصی ترکوں کوسیاسی اورجزیرے کےذخائیر کےمساوی حقوق فراہم کرے : ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ یونانی قبرصی انتظامیہ  کو   قبرصی ترکوں  کو سیاسی مساوات اور جزیرے کے ذخائیر  سے متعلق  مساوی حقوق کو بلا تاخیر  فراہم کرنا چاہئے۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار قبرص پُر امن کاروائی  کی 46 ویں  سالگرہ کے موقع پر دیے جانے والے اپنے پیغام میں  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرے پر ایک منصفانہ اور مستقل حل کو صرف   قبرصی ترکوں کے حقوق کو تسلیم کرتے ہوئے ہی  حل کیا جاسکتا ہے۔  

صدر ایردوان نے قبرص پُر امن کاروائی کی  46 ویں سالگرہ   پر  مبارک باد پیش کی ہےاور کہا ہے کہ "قبرص پُر امن کاروائی  ان لوگوں کے نئے جنم دن کی حیثیت رکھتی ہے جسے تاریخ  سے مٹانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس آپریشن نے دنیا کو دکھایا ہے کہ جب ترک قبرص کے بنیادی حقوق پامال کیے جاتے ہیں ، ان کی آزادی کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ، ان کا وجود اور ان کی بقاء کا مقصد آزادی  اور مساوات ہے۔ 50 سال سے زاہد  عرصے سے  مساوات کے لئے کی جانے والی  جدوجہد دنیا میں  کوئی  اور  مثال نہیں ہے ۔  ترک قبرصی عوام نے ہر طرح کے دباؤ اور دھمکیوں کے باوجود اپنی آذادی کی جنگ لڑی  اور  اپنے حقوق کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی 46 سال پہلے کی طرح آج بھی  قبرص ترکوں کی پر عظم جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ "جزیرے کا منصفانہ اور مستقل حل صرف ترک قبرص کو مساوی حیثیت کی منظوری سے ہی ممکن ہے۔ یونانی قبرصی فریق کو ترکی قبرص کی سیاسی مساوات اور جزیرے کے قدرتی وسائل پر اس کے مساوی حقوق کو کسی تاخیر کے فراہم کرنا چاہئے۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ  ترکی اور قبرصی ترک  ہمیشہ ہی امن  اور  مصلحت پسندی کے حامی ہیں  اور اس مسئلے کو  مساوی حقوق   دینے ہی سے حل کیا جاسکتا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب  ایردوان نے کہا کہ  ترکی ماضی کی طرح  اب بھی  قبرصی ترکوں کے تحفظ  اور مساوی حقوق کی فراہمی  کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے گا۔  

انہوں نے کہا کہ "اس موقع پر ، میں آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والوں اور اپنی  جانوں کا نذذرانہ دینے والے شہداء کے لیے مغفرت  کی دعا کی  غازیوں کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہا کہ  وہ شمالی قبرصی ترک  جمہوریہ  میں  اپنے بھائیوں کی خوشحالی اور خوشی  سے زنادبگی بسر کرنے  کی تمنا کرتا ہوں  اور ایک بار پھر  20 جولائی قبرص پُر امن کاروائی کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔



متعللقہ خبریں