ترک مسلح افواج کے فضائی حملے میں 8 دہشت گرد ہلاک

کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی، وزارتِ دفاع

1453167
ترک مسلح افواج کے فضائی حملے میں 8 دہشت گرد ہلاک

ترک مسلح افواج  کے شمالی عراق میں فضائی آپریشن کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 8 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔

وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پنجہ۔ شیر آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’’پنجہ۔شیر آپریشن کے دائرہ کار میں حفتنین  علاقے میں تعین کردہ 8 دہشت گردوں کو فضائی کاروائی کرتے ہوئے جہنم رسید کر دیا گیا ہے۔ یہ کاروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔‘‘

 



متعللقہ خبریں