ہم نے دہشت گردوں کو عملی، نفسیاتی اور ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، ترک وزیر داخلہ

بتک 13 والدین اپنے بچوں سے بغلگیر ہو سکے ہیں، انشااللہ آج کل میں مزید اس حسرت کو نکتہ پذیر کریں گے

1450696
ہم نے دہشت گردوں کو عملی،  نفسیاتی اور ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، ترک وزیر داخلہ

وزیر ِ داخلہ سلیمان سوئلو  کا کہنا ہے کہ ہمارے کامیاب  آپریشنز کے ذریعے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو عملی، طبعی اور نفسیاتی طور پر زوال  پذیر کر دیا ہے۔

سلیمان سوئلو نے انقرہ میں پولیس اکیڈمی میں منعقدہ  ایک اجلاس سے خطاب کیا۔

انسدادِ دہشت گردی کے بارے میں اپنے جائزے پیش کرتے  ہوئے وزیر نے بتایا کہ  143  والدین 308 دنوں  سے اپنی اولادو ں کی دہشت گردوں سے چنگل سے رہائی کے منتظر ہیں۔

ابتک 13 والدین اپنے بچوں سے بغلگیر ہو سکے ہیں، انشااللہ آج کل میں مزید اس حسرت کو نکتہ پذیر کریں گے۔

سال رواں کے آغاز سے ابتک 94  دہشت گردوں کے ہتھیار ڈالنے کی یاد دہانی کرانے والے جناب سوئلو نے بتایا کہ  ایک سال میں 5 ہزار 550 افراد نے دہشت گرد تنظیم کی صف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ 270 دہشت گردوں کو قانون کے حوالے کیا گیا ہے۔

اب دہشت گرد والی واکی سے خبر رسانی کرنے سے بھی قاصر  ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں