ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے: چاوش اولو

ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں شامل اور دنیا میں بہترین نظام صحت اور انفراسٹرکچر کا حامل ملک ہے: چاوش اولو

1449256
ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کووِڈ۔19 کے خلاف کامیاب ترین جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

انطالیہ میں "صحت مند ٹوئرازم محفوظ شہر" کے عنوان سے منعقدہ تعارفی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ "ہماری کووِڈ۔19 کے خلاف اختیار کردہ تدابیر کے نتیجے میں ہم کامیاب جدوجہد کرنے والے ممالک میں سے ایک بن گئے ہیں۔ ہم دنیا میں بہترین نظام صحت اور انفراسٹرکچر کا حامل ملک ہیں"۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ہم نے اس وقت تک 137 ممالک کو طبّی امداد فراہم کی ہے اور اب کے بعد بھی امداد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ یہی نہیں بلکہ جن ممالک میں اموات اور مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے انہیں اضافی مدد بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دیگر ممالک سے ترک شہریوں کا انخلاء جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا انخلاء آپریشن تھا جو نہایت درجے کامیابی کے ساتھ کیا گیا۔ ہم 130 ممالک سے 90 ہزار ترک شہریوں کو وطن واپس لائے ہیں۔ 90 ممالک نے ترکی میں موجود اپنے شہریوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا جس پر ہم نے مذکورہ ممالک کے 2 لاکھ 30 ہزار شہریوں کی واپسی میں معاونت کی اور انخلاء پروگرام کو مل کر سر انجام دیا ہے۔


ٹیگز: #کووِڈ۔19

متعللقہ خبریں