ترکی: حالیہ 24 گھنٹوں میں جانی نقصان 19، جدوجہد پُرعزم شکل میں جاری

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 414 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 148 کے نتائج مثبت نکلے ہیں

1449402
ترکی: حالیہ 24 گھنٹوں میں جانی نقصان 19، جدوجہد پُرعزم شکل میں جاری

ترکی میں کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد میں حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کے نقصان سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 225 تک پہنچ گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 46 ہزار 414 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 148 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے ایک ہزار 188 افراد کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار 680 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں