ترکی کے سٹی ہاسپٹلز یورپ میں اول نمبر کا درجہ رکھتے ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

عمارتی ڈھانچے اور سازو سامان کے ساتھ  اپنے شعبے میں  نمایاں مقام کے حامل ہمارے اسپتال میں سالانہ 35 لاکھ مریضوں کا  علاج معالجہ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے

1448953
ترکی کے سٹی ہاسپٹلز یورپ میں اول نمبر کا درجہ رکھتے ہیں، صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی  کے سٹی ہاسپٹلز یورپ بھر میں اول نمبر پر جبکہ دنیا بھر میں گنتی کے چند  اسپتالوں میں  شامل ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان  نے کارتال ڈاکٹر لطفی قردار اسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے نئے اسپتال  استنبول  کے شایان ِ شان ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیات پسند،  زلزلے کے خلاف مضبوط  ہیں۔ اس عمارت کے اندر 855 عد د آئسو لیٹرز  استنبول میں زلزلے کے خلاف مزاحمت کر سکنے والے بہترین ڈھانچے کے مالک ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عمارتی ڈھانچے اور سازو سامان کے ساتھ  اپنے شعبے میں  نمایاں مقام کے حامل ہمارے اسپتال میں سالانہ 35 لاکھ مریضوں کا  علاج معالجہ کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔  یہاں پر ایک لاکھ سے زائد آپریشن کیے جائینگے۔

دنیا بھر میں ساڑھے 5 لاکھ سے زائد انسانوں  کو موت کے منہ میں دھکیلنے والے  کورونا وائرس کی وبا نے  صحت اور شعبہ صحت کے اہم ہونے کا ایک بار پحر مظاہرہ کیا ہے۔  ہماری تدابیر اور طریقہ کار کی بدولت ترکی میں جانی نقصان کی شرح کافی کم سطح تک رہی ہے۔  وائرس کے خطرات سے  دوچار کسی بھی شہری کو اسپتال سے واپس نہیں لوٹا یا گیا اور نہ ہی کسی مریض  کو نظر انداز کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں ہم نے ترک قوم  کو اے ون حفظان صحت کی خدمات فراہم کی ہیں۔  کورونا وائرس کے خلاف جنگ نے ہمیں ہیلتھ ٹورزم کے شعبے میں مزید مقبولیت دلائی ہے، اس سے ملک کے لیے نت نئے مواقع پیدا ہوں گے۔  ہم اس وطن کو تین بر اعظموں کے  ہیلتھ ٹورزم سنٹر کا درجہ دینے پر اٹل ہیں۔

برازیل سے لیکر صومالیہ تک متعدد  ممالک میں ترک پیداوار ونٹیلیٹرز  کا استعمال کیے جانے پر زور دینے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ  دین، لسان، نسل اور علاقے کی تفریق کیے بغیر ہم نے 138 ممالک کو طبی سازو سامان کی امداد فراہم کی ہے۔



متعللقہ خبریں