ترکی: ضلع وان میں مارے گئے دہشتگرد حکومت کو مطلوب تھے
وزارت داخلہ کے مطابق، گر پنار کے مضافاتی علاقے میں ہلاک کیے گئے تینوں دہشتگرد ترکی کو مطلوب تھے جن پر سن 2015-2018 کے درمیان کی گئی تخریب کاری کے الزامات ثابت ہوئے تھے
1447477
ترک ضلع وان کے قصبے گر پنار میں گزشتہ پیر کے روز مارے گئے 3 دہشتگرد اشتہاری تھے،
وزارت داخلہ کے مطابق، گر پنار کے مضافاتی علاقے میں ہلاک کیے گئے تینوں دہشتگرد ترکی کو مطلوب تھے جن پر سن 2015-2018 کے درمیان کی گئی تخریب کاری کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں کی بازیابی پر 5 لاکھ ترک لیرے کا انعام تھا جن کے نام فرات گورے عرف ولد ملازگرت، تحسین گینیز عرف آزاد اور الیاس دران عرف کندال تھے ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان دہشتگردوں کے قبضے سے 2 ایم -16 قسم کی بندوقیں،،1 کلاشنکوف،1 گلاک پستول،6 عدد دستی بم اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے