ترکی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 19 افراد جان بحق

اسی دورانیے میں 52ہزار 313 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 192 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 2 ہزار 311 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار  422 تک پہنچ گئی ہے

1447197
ترکی میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں میں 19 افراد جان بحق

ترکی کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے خلاف جدوجہد کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کے جانی نقصان سے اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 150 ہو گئی ہے۔

اسی دورانیے میں 52ہزار 313 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار 192 کے نتائج مثبت نکلے ہیں۔

حالیہ 24 گھنٹوں میں ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے 2 ہزار 311 افراد کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی کُل تعداد ایک لاکھ 75 ہزار  422 تک پہنچ گئی ہے۔

دریں اثنا وزیر صحت  فخر الدین قوجہ  نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فی الحال  یہ واب ابھی  ترکی کے ایجنڈے پر ہی رہے گی۔

علمی کمیٹی کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ وبا کی اگرچہ پھیلنے کی رفتار میں کمی کا نظریہ غلط ہے  اور  اس وبا کے انسانوں کو بیماری میں مبتلا کرنے  کی قوت میں کمی ہونے سے متعلق بھی  سائنسی اور علمی لحاظ سے  کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کویڈ -19 کے خلاف جدو جہد اور شعورانہ کوششیں اور صحت کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے ہی  زندگی بسر کرنا ہی ایک کارنامہ ہے۔



متعللقہ خبریں