اتاترک کے مجسمے کی توہین پر ترکی کا رد عمل

جمہوریہ  ترکی کے بانی  عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کی یادگار اور ہمارے پر احتشام ماضی کو اس طرح کی گندی حرکت کے ساتھ متاثر نہیں کیا جا سکتا

1445989
اتاترک کے مجسمے کی توہین پر ترکی کا رد عمل

ترکی نے واشنگٹن  ترک سفیر کی ریزیڈنس  کے سامنے  نصب اتاترک  کے مجسمے کے ساتھ نازیبا  حرکت پر  رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان حامی آکسوئے  نے   اتاترک کے مجسمے پر لٹکائے گئے کپڑے کے ٹکڑے  کے حوالے سے ایک سوال کا جواب تحریری  طور پر دیا ہے۔

اس حرکت کی  مذمت کرنے  والے آکسوئے کا کہنا تھا کہ عالمی  تاریخ میں  ناقابل ِ بحث ہونے والے جمہوریہ  ترکی کے بانی  عظیم قائد مصطفی کمال اتاترک کی یادگار اور ہمارے پر احتشام ماضی کو اس طرح کی گندی حرکت کے ساتھ متاثر نہیں کیا جا سکتا۔  اس مذموم حرکت کے فاعلوں کے خلاف تحقیقات کے لیے واشنگٹن میں ترک سفارتخانے نے امریکی متعلقہ اداروں  سے رجوع کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں