متحدہ عرب امارات امریکہ کو لیبیا حکومت اور ترکی کے خلاف اکسا رہا ہے، ایک انکشاف

واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کی جانب سے امریکی حکام سے سفارش کرنے پر مبنی ایک میل بھیجنے کا تعین ہوا ہے

1446015
متحدہ عرب امارات امریکہ کو لیبیا حکومت اور ترکی کے خلاف اکسا رہا ہے، ایک انکشاف

متحدہ عرب امارات کی جانب سے  لیبیا کی صورتحال  کو بدلنے کے لیے متحدہ امریکہ اور ترکی مخالف لابی کاروائیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹی آرٹی ورلڈ  نے متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں سفیر یوسف الا عطیبہ  کے دستخطوں کی حامل  امریکہ  سے لیبیا حکومت اور اس کے حمایتی ترکی کے خلاف مداخلت کرنے کی سفارش کرنے والی ایک ای میل تک رسائی کی ہے۔

عطیبہ کے پیغام پر مبنی  اس ای میل کو اس سے پیشتر متحدہ عرب امارات  کے سفارتخانے  کے ملازم اور اس وقت ایک لابی سرگرمیاں کرنے والی  فرم  کے رکن حگیر الاواد کی جانب سے 22 جون کو امریکی  حکام کو بھیجنے کا تعین ہوا ہے۔

ای میل میں عطیبہ اور امارات کے حکام کے امریکی حکومت اور فوج کو لیبیا حکومت کے خلاف مداخلت کرنے پر آماد ہ کرنے  کی کوشش  کا مشاہدہ ہوتا ہے۔

متحدہ  عر ب امارات کی جانب سے مصر کو  لیبیا کے  معاملے میں مداخلت نہ کرنے  کے لیے  رکاوٹیں کھڑی کرنے  کا دعوی کرنے والے عطیبہ نے علاوہ ازیں موٹے حروف کے ساتھ  ترکی  کی لیبیا میں کاروائیوں کو کنٹرول میں نہ لینے کی صورت میں حالات با آسانی  بد ترین صورتحال اختیار کرنے کا  بھی دعوی کیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سال 2014 سے ابتک لیبیا کے مشرقی علاقوں میں غیر قانونی  قوتوں کے لیڈر خلیفہ حفتر سے عسکری تعاون کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں