ترک برّی فوج کے قیام کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ

ترک برّی افواج کو اپنے قیام کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ مبارک ہو: ترکی وزارت دفاع

1444901
ترک برّی فوج کے قیام کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ

ترکی برّی فوج کمانڈ آفس کے قیام کی سالانہ یاد کے موقع پر وزارت دفاع کی طرف سے برّی فوج کے ذخیرے میں موجود اسلحے اور گاڑیوں، برّی فوج کے آپریشنوں اور جنگی مشقوں کے مناظر پر مشتمل ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔

ترکی وزارت دفاع کے ٹویٹر پیج سے نشر ہونے والی اس ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ "ہماری پُرعظمت تاریخ کے ایک ناگزیر حصے، شاندار فتوحات کی معمار، ہمیشہ چوکس و چوکنا اور اصیل ملت کی تابع فرمان ترک برّی فوج کو اپنے قیام کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ مبارک ہو"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بھی برّی فوج کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

صدارتی دفتر کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " ہم ترک برّی فوج کے قیام کی 2 ہزار 229 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم تمام شہداء اور غازیوں کے احسان مند ہیں اور اللہ رب العزت سے ان کے لئے رحمت و مغفرت کے طلبگار ہیں"۔



متعللقہ خبریں