شمالی عراق میں پی کے کے، کے چھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا

وزارت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ، بتایا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف کاروائیاں مستقل طور پر جاری ہیں

1442316
شمالی عراق میں پی کے کے، کے چھ دہشت گردوں  کو ہلاک کردیا گیا

وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے شمالی   علاقے  زاپ  اور آوشین   میں دہشت گرد تنظیم  پی کے کے  6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارت کے ٹویٹر اکاؤنٹ کے مطابق ، بتایا گیا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف کاروائیاں مستقل طور پر جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے  کہ  پی کے کے6 دہشت گردوں ، جن کی شناخت عراق کے شمالی علاقے زاپ  آوشین  اور  باسیان علاقوں میں کاوارئی کے دوران کی گئی تھی کو  فضائی کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ   22 اکتوبر 2019 کو سوچی معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد  سے شام میں  بہارِ امن فوجی آپریشن  کےدوران  اب تک   پی کے کے / وائی پی جی کے ساتھ 998 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

بیان میں ، کہا گیا ہے کہ 10 جون کو کمانڈوز کے ذریعہ سراغ لگائی گئی   طویل سرنگ کو ناکوارہ بنادیا گیا ہے۔

ترک مسلح افواج کے  ایک اور بیان کے مطابق ، عراق کے شمال میں  حفتنین  میں جاری پنجہ شیر  فوجی آپریشن  کے دوران ترک کمانڈوز نے دہشت گردوں کے استعمال کے لئے تیار کردہ ایک قدرتی غار کا بھی سراغ لگایا  ہے۔

یہ سرنگ  150 میٹر طویل تھی جسے ناکوارہ بنادیا گیا ہے۔

اس غار کو ، جو پی کے کے دہشت گردوں کے ذریعہ بھاری ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے  کے لیے  استعمال کیا جاتا  تھا  ، اور اس کے اندر موجود 150 میٹر لمبی سرنگ کو کمانڈوز نے ناقابل استعمال بنادیا ہے۔



متعللقہ خبریں