اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے عہدے کو ترک سفیر نے سنبھال لیا

جنرل اسمبلی کی صدارت پر پہلی بار  کسی ترک شہری کی تعیناتی  ان کے لیے  باعث ِ ٖ وقار ہے، وولکان بوزکر

1441448
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے عہدے کو ترک سفیر نے سنبھال لیا

اقوام متحدہ کی  جنرل اسمبلی کی صدارت کے عہدے کو سنبھالنے والے ترک سفیر وولکان بوز کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مدتِ فرائض کے دوران امن و سلامتی قابل دوام   ترقیاتی  منصوبو ں کو اہمیت دیں گے۔

اقوام متحدہ کی 75 ویں جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہونے والے وولکان بوزکر نے استنبو ل کے چراغان پیلس میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ اپنے فرائض سنبھال لیے۔

انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ جنرل اسمبلی کی صدارت پر پہلی بار  کسی ترک شہری کی تعیناتی  ان کے لیے  باعث ِ ٖ وقار ہے، اس منصب کے دوران میں اقوام متحدہ کے تمام تر ارکان کی نمائندگی کروں گا۔ ہر گروپ اور ارکان کی توقعات اور نظریات  میرے لیے مساوی حیثیت رکھیں گے۔   اس بنا پر  میں 75 ویں جنرل اسمبلی کی صدارت کے فرائض  ارکان کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق  اد اکروں گا۔

بوزکر کا کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف مقامات کو  بحرانوں، بھاری تعداد میں جانی نقصان کا موجب بننے والے تصادم اور کرونا سمیت  سنگین مسائل کا سامنا  ہے، جن کا عالمی سطح پر حل لازم و ملزوم  ہے،   اس ضمن میں کثیر الجہتی کوششیں اور اقدامات اہمیت کے حامل  ہیں۔ میں اپنے فرائض کی سنجیدگی اور اہمیت سے آگاہ ہوں اور ان کو کامیابی سے ادا کرنے  کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کروں گا۔

 



متعللقہ خبریں