ترکی: دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی طرف سے بم حملہ، 4 افراد ہلاک

تحصیل سیلوپی میں مزدوروں کی سروس بس پر حملے کے نتیجے میں 4  مزدور ہلاک

1438277
ترکی: دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی طرف سے بم حملہ، 4 افراد ہلاک

ترکی کے ضلع شرناک کی تحصیل سیلوپی میں مزدوروں کی سروس بس پر حملے کے نتیجے میں 4  مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

شرناک گورنر دفتر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں حملے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے پہلے سے سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مزدوروں کی بس راستے سے گزر رہی تھی۔



متعللقہ خبریں